پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نے کہا کہ گیلانی نے اپنے خط میں جن نکات کا ذکر کیا ہے ان سے علیحدگی پسندوں کے منفی انداز کو ظاہر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں عوامی جان و مال کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا ہے۔
راجوری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ گیلانی کے استعفیٰ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ علیحدگی پسند خود کو افسردہ اور ناکام محسوس کررہے ہیں۔