اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lack Of Basic Facilities گاؤں صدرا رگوڈا لوئردواڈہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم

جموں سے محض چند کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں صدرا رگوڈا لوئردواڈہ جو کہ مسلم اکثریتی علاقے ہے کے باشندوں نے حکومت اور عوامی نمائندوں پر سڑکوں و پلوں سمیت ضروری بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔

گاؤں صدرا رگوڈا لوئردواڈہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم
گاؤں صدرا رگوڈا لوئردواڈہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم

By

Published : Jul 18, 2023, 2:50 PM IST

گاؤں صدرا رگوڈا لوئردواڈہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم

جموں: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع جموں سے محض چند کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں صدرا رگوڈا لوئردواڈہ جو کہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام لگاتے ہوئے آئندہ پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہونے کی وجہ سے رشتہ دار گاؤں میں کسی نیک یا تعزیتی تقریبات کے لیے نہیں آتے۔ طلباء کو اسکول جانے کے لیے پیدل جانا پڑتا ہے۔ بیماروں کو ہسپتال لے جانے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

گاؤں میں رہنے والے لیاقت علی چودھری کا کہنا ہیں کہ ہم نے کئی بار ایم ایل اے، گرام پنچایت کے نائب صدور اور صدور سے التجا کی ہے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایک رہائشی نے اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بارش کے موسم میں گاؤں والوں کا کیا حشر ہوتا ہے، اس کو بیان کرنا مشکل ہے۔ رابطہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کئی بار کیا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان دونوں دیہات میں 300 سے زائد لوگ رہائش پذیر ہیں اور روزانہ عوامی نمائندوں کی نظر اندازی کی شکایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Water Level Increase in Rumshi Nallah پلوامہ کے رمشی نالہ میں پانی کی سطح میں اضافہ

مقامی باشندہ حاکم دین نے کہاکہ ہمارے بچوں کو اسکول جانا مشکل ہو رہا ہے۔ کبھی کبھی وہ کلاس بھی چھوڑ دیتے ہیں خاصکر بارش کے موسم میں درخت گرنے کا خوف لگا رہتا ہے۔ اگر بچے صبح 7 بجے اسکول جاتے ہیں تو شام 6 بجے گھر آتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو پڑھنے اور کھیلنے کا وقت نہیں ملتا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات جلد از جلد حل کئے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details