پلوامہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ نے سڑک کے رابطے کو فعال رکھنے کے لیے نالہ پر ایک عارضی پل تعمیر کیا ہے لیکن مقامی باشندے انتظامیہ کے اس فیصلے سے ناراض ہیں۔انہوں نے کنکریٹ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ علاقہ کے لوگوں نے احتجاج کیا اور للہار پل تمیر کرنے کی مانگ کی ہیں۔
اس ضمن میں غلام حسن نے کہا کہ یہ پل کاکا پورہ کو اونتی پورہ سے ملانے والے تقریباً 50 دیہاتوں کے درمیان رابطہ ہے۔ نالہ پر بنایا گیا عارضی پل ہمیشہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے دور میں ضلع انتظامیہ پلوامہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی قیادت میں ضلع کی مجموعی ترقی کے حوالے سے اچھا کام کر رہی ہے تاہم ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ کنکریٹ پل کی تعمیر پر توجہ دیں۔ تاکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو۔