کشتواڑ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے پسماندہ علاقہ بلاک درابشلہ کا دور دراز علاقہ کنتواڑا کا ہداڑ گاؤں آج بھی بنیادی سہولیت سے محروم ہے۔ ہداڑ گاؤں کے لوگوں کو آج بھی پندرہ سے بیس کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے کشتواڑ میں آنا جانا ہوتا ہے۔ کنتواڑا کے ہداڑ گاؤں میں لوگ آج بھی قدیم زمانے کی طرح زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ہداڑ گاؤں میں سرکار کی طرف سے گورنمنٹ مڈل اسکول سن 2000 میں تعینات کیا گیا ہے اور اس اسکول کے لیے سرکاری بلڈنگ بھی بنائی گئی تھی لیکن موجودہ وقت میں اسکول بلڈنگ کی خستہ حالات ہے۔
اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے اسکولی بچوں کو بھی بلڈنگ کی خستہ حالات کی وجہ سے کھلے أسمان کے نیچے تعلیم دی جا رہی ہے۔ سکول بلڈنگ کی خستہ حالات پر مقامی شخص صادو رام نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے کنتواڑا علاقہ کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا۔ آج بھی موجودہ سرکار کنتواڑا علاقہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کنتواڑا علاقہ آج بھی تمام بنیادی سہولیت سے محروم ہے۔