اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ کے گلاب باغ کے لوگ بجلی کے ناقص ترسیلی نظام سے پریشان ہیں۔

By

Published : Mar 18, 2021, 1:25 PM IST

اس کی وجہ سے نہ صرف آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ناقص ترسیلی نظام سے انسانی جانوں کے نقصان ہونے کا ڈر بھی آبادی کو ہمیشہ لگا رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈہ محلہ گلاب باغ ترال کی چالیس سے زائد کنبوں پر مشتمل آبادی کے لیے بجلی محکمہ نے تیس سال قبل ایک ٹرانسفارمر دیا ہے۔ جو اب زیادہ تر اوقات خراب ہی رہتا ہے۔

مقامی باشندہ فیروز احمد نے بتایا کہ گاؤں میں بجلی کا نظام بہت خراب ہو گیا ہے جبکہ بجلی کی تاریں درختوں سے لٹکی ہوئی ہیں اور وولیٹیج انتہائی کم رہتا ہے۔

اس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات درپیش ہیں۔

ایک دوسرے مقامی باشندہ محمد رمضان نے بتایا کہ گاؤں میں بجلی کا نظام بد ترین ہو گیا ہے اور آبادی کو اس جدید دور میں بھی اس حوالے سے دقتوں کا سامنا ہے۔

تاہم مقامی لوگوں نے انتطامیہ سے اس ضمن میں فوری مداخلت اور موثر اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details