جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے صفا کدل علاقے میں آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق صفا کدل میں آج صبح آتشزدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس سے ایک تین منزلہ رہائشی مکان تباہ ہوگیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔