اردو

urdu

ETV Bharat / state

رہائشی مکان جل کر خاکستر - مکمل طور خاکستر

ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھاگواہ کے پنین گاؤں میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک رہائشی مکان جل کر مکمل طور خاکستر ہو گیا۔

رہائشی مکان جل کر خاکستر
رہائشی مکان جل کر خاکستر

By

Published : Jul 5, 2020, 10:00 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے پچیس کلو میٹر دور بھاگواہ کے پنین گاؤں میں فردوس احمد ولد غلام رسول پڑے کے رہاشی مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ ہوئی جس وجہ سے پورے گھر میں آگ لگ گئی۔

گھر کی چھت میں لگی لکڑی نے آگ کو پھیلنے میں مدد کی اور چند منٹوں کے اندر فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مکان مکیں کے سامنے جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

اگرچہ مقامی لوگوں کی مدد سے انسانی جانوں کو بچایا لیا گیا لیکن آگ کی اس واردات میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

ڈوڈہ کے سیاسی کارکن وسیم راجہ نے بتایا اُنہوں نے آگ کی واردات کے بعد متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی۔

راجہ نے بتایا کہ متاثرہ کنبہ مزدور پیشہ سے وابستہ ہے۔گزشتہ روز قبل اس غریب کنبہ پر بجلی شارٹ سرکٹ آفت بن کر ٹوٹی اور برسوں سے محنت کی کمائی سے جمع تمام ضروری ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

اس وقت وہ بے یار و مددگار ہیں اور کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

راجہ نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کنبہ کو ریڈ کراس کے تحت فوری طور امداد فراہم کی جائے اور نقصان کا تخمینہ لگاکر معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details