اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کے دن سرحد پرنہیں ہوسکا میٹھائیوں کا تبادلہ - میٹھائیوں کا تبادلہ  اور مبارکباد پیش

یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل بارڈر (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی اور بھارتی افواج کے درمیان میٹھائیوں کا تبادلہ نہیں ہوا۔

یوم جمہوریہ کے دن سرحد پر میٹھائیوں کا تبادلہ نہیں ہوا
یوم جمہوریہ کے دن سرحد پر میٹھائیوں کا تبادلہ نہیں ہوا

By

Published : Jan 27, 2020, 11:15 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:00 AM IST


حکام نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی افواج اکثر اپنے اپنے قومی دنوں اور تہواروں کے موقع پر میٹھائیوں کا تبادلہ اور مبارکباد پیش کرتے ہیں لیکن یہ روایت گذشتہ کچھ برسوں سے نہیں دوہرائی جا رہی ہے۔

اس کی بنیادی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے مرکزی خطے میں شدت پسندی کی مسلسل حمایت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 جنوری کو پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم نے ضلع پونچھ کے گل پور سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی میں آرمی پورٹر محمد اسلم (28) کو ہلاک کر دیا اور دیگر تین افراد کو زخمی کر دیا۔

دریں اثنا ، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے موقع کی نشاندہی کے لیے سرحد کے ساتھ ساتھ مختلف کیمپوں اور جموں خطے کے مشرقی علاقوں میں قومی پرچم لہرایا۔

ترجمان نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی یکساں جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔


ایک تقریب میں ، بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل این ایس جموال نے وہاں محاذ کے صدر دفاتر میں قومی پرچم لہرایا اور بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی میں خدمات انجام دینے والے تمام سرحدی محافظوں سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے سرحد پر تعینات اہلکاروں کو غیر ملکی حکمرانوں سے مادر ملت کو آزاد کرانے کے لیے مجاہدین آزادی کی نا قابل فراموش قربانیوں کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد میں جاموال نے بی ایس ایف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں میں پھل اور تحائف تقسیم کئے اور مریضوں کے جلد صحت یابی کی دعائیں کی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details