اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں اب ریونیو بورڈ قائم ہوگا - ریونیو بورڈ کی سربراہی

مرکزی حکومت کی جانب سے سابق ریاست جموں و کشمیر کے 10 اراضی قوانین کی منسوخی کے بعد یوٹی میں ریونیو بورڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

جموں وکشمیر میں اب ریونیو بورڈ ہوگا قائم
جموں وکشمیر میں اب ریونیو بورڈ ہوگا قائم

By

Published : Oct 29, 2020, 10:52 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے سابق ریاست جموں و کشمیر کے 10 اراضی قوانین کی منسوخی کے بعد یوٹی میں ریونیو بورڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ اراضی قوانین کی منسوخی یا ترامیم کے بعد پیدا شدہ معاملات حل کئے جاسکیں۔

قائم کئے جارہے ریونیو بورڈ کی سربراہی فائنانشل کمشنر ریونیو کریں گے جبکہ سیکریٹری سطح کے دو ممبران بھی بورڈ میں شامل ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے سابق ریاست جموں و کشمیر کے 26 قوانین کو منسوخ یا ان میں ترامیم عمل میں لائی ہیں جس کی رو سے اب کوئی بھی غیر مقامی باشندہ جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کا اہل بن گیا ہے اور اس نئے اراضی قانون کے تحت زمین خریدنے والے کو نہ تو کسی مستقل رہائشی سرٹیفکٹ دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ڈومیسائل وغیرہ۔

وزارت داخلہ اور حکومت ہند کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد صحت کی دیکھ بھال، اعلی یا خصوصی تعلیم کے فروغ کے مقصد کے لئے کسی شخص یا کسی ادارے کے حق میں بھی اراضی کی منتقلی کی اجازت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details