گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بوگرام پورہ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت پر چنار کی درخت گرنے سے اسے شدید طور پر نقصان پہنچا تھا لیکن اس واقعے کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود اس کی مرمت کا کام نہیں ہو سکا ہے۔ اسکول کی عمارت کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ دسمبر 2022 میں گاندربل صفاپورہ شاہراہ پر محکمہ جل شکتی کی پانی کی پائپ لائن میں لیک ہونے کے سبب چنار کی جڑیں کمزور ہو گئی تھی جس کی وجہ سے درخت عمارت پر گر پڑا تھا۔
یہ واقعہ 5 اور 6 دسمبر 2022 کی درمیانی شب پیش آیا تھا اس کے بعد سے آج تک اسکول کی عمارت کی مرمت نہیں کی گئی۔اس مواقعے پر نہ ہی ضلع انتظامیہ نے اور نہ ہی محکمہ تعلیم نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ان کی عدم توجہی کے سبب عمارت کی تجدید و تعمیر کا کام اب تک شروع کیا جاسکا ہے ۔