جموں و کشمیر کے پونچھ میں مغل روڈ پر دوبارہ ٹریفک کے آغاز نے سیب کے کاروبار کو فروغ دیا ہے، پھل فروش کم قیمت پر سیب فروخت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل میں کورونا وائرس کے پیش نظر مغل روڈ کو بن کر دیا گیا تھا تاہم 25 ستمبر دوبارہ کھولنے سے زندگی پھر سے پٹری پر لوٹنے لگی ہے۔
پھل فروش کے مطابق پہلے جب سیبوں کو دوسری سڑکوں سے لے جایا جاتا تھا تو اس کی قیمت 100-150 روپے فی کلو تھی لیکن اب جب کہ مغل روڈ کھولا گیا ہے ، لوگوں کو یہ خاص پھل 20-30 روپے فی کلو میں مل جائے گا۔