کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں گذشتہ روز بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے راحت کاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ متاثرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کولگام کے پہاڑی سب ڈویژن نورآباد کے علاقوں میں کل شام بادل پھٹنے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے رہایشی مکانات، سرکاری عمارتوں اور باغات میں کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع کولگام انتظامیہ اور پولیس کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن، بازآبادکاری اور ریلیف کے زریعے لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ کوریل، منزگام، ژاہچہ مولہ، کے بی پورہ، وٹو، منزگام ودیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایڈیشنل ڈی سی وقار گیری، ایس ڈی ایم بشیرالحسن، اے سی ڈی محمد عمران خان اور متعلقہ پولیس افسران نے کل سے ہی متاثرہ علاقوں میں صوتحال کا جائزہ لیا۔