اردو

urdu

By

Published : Apr 9, 2020, 10:50 PM IST

ETV Bharat / state

سڑک حادثات میں کمی، ہسپتالوں میں خون کا ذخیرہ

عالمی وبا کرونا وائرس سے پوری دنیا سمیت وادی کشمیر کی عوام بھی مشکلات سے دوچار ہے وہیں وادی کے ہسپتالوں کے بلڈ بینکوں میں خون کی کافی مقدار جمع ہو گئی ہے۔

سڑک حادثات میں کمی، ہسپتالوں میں خون کا زخیرہ
سڑک حادثات میں کمی، ہسپتالوں میں خون کا زخیرہ

تاہم خون کا عطیہ دینے والے لوگوں کو فی الوقت عطیہ کی غرض سے ہسپتالوں کا رخ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "وادی کے تمام بلڈ بینکوں میں مریضوں کے لیے کافی مقدار میں خون موجود ہے تاہم کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز و ہسپتال انتظامیہ کے پاس مناسب مقدار میں خون موجود ہے۔

سڑک حادثات میں کمی، ہسپتالوں میں خون کا زخیرہ

ان کا کہنا تھا کہ "وادی میں مریضوں کو خون کی ضرورت اکثر سڑک حادثات کی وجہ سے ہوتی ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث سڑک حادثوں میں کافی کمی آئی ہے اور خون کی کھپت بھی نہ کے برابر ہے۔

وہیں خون کا عطیہ دینے والے افراد ہمہ وقت ہسپتالوں میں ضرورت مندوں کو خون فراہم کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں تاہم عالمی وبا کی وجہ سے ملگ گیر لاک ڈاؤن کے بعد ہسپتالوں میں خون کی کھپت نہ کے برابر ہے۔

اسحاق بھٹ، جو گزشتہ پانچ برسوں سے اپنے خون کا عطیہ دے رہے ہیں اور وادی کے تمام ہسپتالوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بطور رضاکار منسلک ہیں، ان کا ماننا ہے کہ سڑک حادثوں میں کمی اچھی بات ہے اور اس وجہ سے ہمیں خود کا عطیہ دینے کے لیے ہسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ " وہ وادی کے تمام ہسپتالوں اور خون کا عطیہ دینے والی تنظیموں کا حصہ ہیں تاہم جب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے تب سے قومی شاہراہ کے علاوہ شہر کے دیگر سڑکوں پر بھی حادثات میں کافی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ان کی ضرورت کم پڑ رہی ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "گزشتہ دنوں میں دو یا تین کیسز سامنے آئے ہیں جس میں ان کے ساتھیوں نے خون کا عطیہ دے کر مریضوں کی مدد کی۔ ہسپتال کے بلڈ بینک میں خون موجود ضرور ہوتا ہے تاہم کبھی کبھی مریض کی ضرورت کے حساب سے خون تبدیل بھی کرنا پڑتا ہے۔

اگر ایک مریض کو او پازیٹیو خون کی ضرورت ہے اور وہ ہسپتال میں دستیاب بھی ہے تو ہسپتال والےفوری طور پر ضرورت کے لحاظ سے خون فراہم کردیتے ہیں لیکن مریض کو اس خون کے بدلے میں دوسرا خون بینک میں جمع کرنا ہوتا ہے۔

یہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ کسی اور مریض کو اس خون کی ضرور پڑے تو اسے خون دیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details