اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: خراب موسم کی وجہ سے میچز ملتوی - خراب موسم کی وجہ سے میچز ملتوی

جموں و کشمیر ریئل فٹبال کلب نے وادی میں کھیلے جارہے آئی لیگ میچز کو  خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے۔

کشمیر: خراب موسم کی وجہ سے میچز ملتوی
کشمیر: خراب موسم کی وجہ سے میچز ملتوی

By

Published : Dec 9, 2019, 6:57 PM IST


آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بتایا کہ ریئل کشمیر فٹبال کلب کے دو آئندہ لیگ میچز خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

گہرے دھند کی وجہ سے اتوار کے روز سے سری نگر ہوائی اڈے سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

اے آئی ایف ایف نے ایک پریس ریلیز میں بتایا، "خراب موسم کی وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے سے تمام ہوائی سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ 12 دسمبر، 2019 کو گوکولم کیرالہ ایف سی، اور 15 دسمبر ، 2019 کو چرچل برادرز ایف سی گوا کے خلاف ریئل کشمیر فٹ بال کلب کے پہلے دو میچز ملتوی کردیے گئے ہیں۔"

وادی کے بیشتر حصوں کو شدید دھند نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔جس کی وجہ سے پرائمری اسکولز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

اے آئی ایف ایف نے مزید کہا کہ میچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details