اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرنے کی اپیل' - س فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے

بابری مسجد تنازع پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر جموں انجمن امامیہ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

'سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے'

By

Published : Nov 9, 2019, 1:49 PM IST

جموں انجمن امامیہ کے سکریٹری و شیعہ فیڈریشن جموں کشمیر کے سرپرست سہیل کاظمی نے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ' ہم سب کو اس فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور نئی شروعات کے ساتھ ایودھیا معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا 'ہم نے اپنے کیس کا دفاع کیا جس میں شیعہ و سنی وقف بورڈ نے اور ہندؤوں نے بھی یہ ایک ایسا مسئلہ تھا جو کافی لمبے وقت سے بے مقصد چل رہا تھا۔

'سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے'

سہیل کاظمی نے کہا کہ' یہ فیصلہ پانچ رکنی ججز نے سنایا جس میں مسلم جج بھی شامل ہیں اب ہم سب کو اس فیصلے کو تسلیم کرنا چاہے اور نئی شروعات کے ساتھ ایودھیا معاملے کو دیکھنا چاہیے۔'

سپریم کورٹ نے بابری مسجد رام جنم بھومی متنازع کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ متنازعہ زمین رام للا کو دی گئی ہے اور مرکزی حکومت سے مندر کی تعمیر کے لیے خصوصی ٹرسٹ بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ سنی وقف بورڈ کو الگ سے 5 ایکڑ زمین دی جائے گی۔متبادل زمین مسلمانوں کو براہ راست الاٹمنٹ کے ذریعے دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details