اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈومیسائل قانون پر کشمیری پنڈت کیا کہتے ہیں؟ - جموں و کشمیر میں نئے  ڈومیسائل قانون

جموں و کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون پر ای ٹی وی بھارت نے کشمیری پنڈتوں سے فون پر بات کی اور ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔

ڈومیسائل قانون پر کشمیری پنڈت کیا کہتے ہیں؟
ڈومیسائل قانون پر کشمیری پنڈت کیا کہتے ہیں؟

By

Published : Jun 5, 2020, 9:55 PM IST


جموں و کشمیر کے ڈومیسائل (رہائشی) کی نئی تعریف واضح کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے نئے ضابطے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈومیسائل کے اس نئے قانون پر ای ٹی وی بھارت نے کشمیری پنڈتوں سے فون پربات کی اور ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔

کشمیری پنڈت سنجے صراف جو کہ لوک جن شکتی پارٹی کے چیف اسپوکس پرسن بھی ہیں نے کہا کہ' جو ڈومیسائل قانون حکومت نے جموں کشمیر میں نافذ کیا، اس سے جموں کشمیر میں یا جموں کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیری پنڈتوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم جموں کشمیر کے حقیقی باشندے ہیں۔'

تاہم انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے پنڈتوں کے دوسرے مسائل ہیں جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص کر کشمیری پنڈتوں کو اپنے گھر میں بسانے اور انہیں مواقع فرہم کرانا حکومت کی اول ذمہ داری ہے۔


جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری پنڈت ریسی کلم نے ڈومیسائل قانون کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ' تنظیم نو قانون سے جموں کشمیر کے عوام کو مرکزی حکومت نے زخم دئے ہیں اور ڈومیسائل قانون سے ان زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے کیونکہ جموں کشمیر میں پہلے سے ہی بےروزگاری عروج پر ہے اور اب بیرون ریاست کے لوگ ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کر کے مرکزی علاقے کے نوجوانوں کا حق چھیننے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس قانون کو رول بیک کیا جائے۔ 'انہوں نے مزید کہا کہ 'جس طرح دہلی کے اشاروں پر جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس قانون کو نافذ کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ یہ قابل مذمت ہے اور ایسے فیصلے صرف لوگوں کی منتخب شدہ حکومت کرتی ہے نا کہ افسران۔'


واضح رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیے نئے ڈومیسائل قانون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس نئے ڈومیسائل قانون کے تحت ملک بھر سے پولیس فورس میں ملازمت سمیت جموں و کشمیر میں مقامی سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details