اردو

urdu

By

Published : Apr 2, 2020, 10:19 PM IST

ETV Bharat / state

سونیا گاندھی کا تبصرہ افسوسناک: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے کورونا وبا کے بحران سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن سمیت سبھی کوششوں کو جلد بازی اور بغیر تیاری کیا گیا فیصلہ قرار دینے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

سونیا گاندھی کے تبصرہ افسوسناک: بی جے پی
سونیا گاندھی کے تبصرہ افسوسناک: بی جے پی

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج صحافیوں سے کہا کہ کانگریس ایکزیکیٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں گاندھی نے کورونا کے پھیلنے کو روکنے کے لئے حکومت پر معقول تیاری نہ کرنے اور جلد بازی میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، جھوٹ اور اوچھی سیاست کا ثبوت ہے۔


جاؤڈیکر نے کہا کہ مرکز کی حکومت اور مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے شروع سے ہی پابندیاں لگائی، 22 مارچ کو جنتا کرفیو سے پہلے ہی ریلوے کی آمد و رفت روک دی گئی تھی، 23 مارچ کی نصف شب سے طیاروں کی پروازوں کو روک دیا گیا، 24 مارچ کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا ہندوستان کے اقدامات کی ستائش کررہی ہے اور لاک ڈاؤن کی کامیابی سامنے آرہی ہے، کسی سیاسی پارٹی کو ایسے تبصرہ سے احتراز کرنا چاہیے۔ سیاست پھر کبھی ہوسکتی ہے لیکن ابھی سب کو مل کر وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

جاؤڈیکر نے کہا کہ ایسے وقت جب ملک میں ڈاکٹر، نرس اور طبی عملہ کورونا کو روکنے میں مصروف عمل ہیں، کانگریس صدر کو ایسے تبصرے زیب نہیں دیتے۔ امید ہے کہ کانگریس سمجھے گی کہ یہ لڑائی کسی ایک پارٹی، مذہب یا ذات کی نہیں ہے اور آگے سے ایسے تبصرے کرنے سے بچیں گی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details