پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے پولی تھین مخالف مہم کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران دو دکانیں سیل کر دی گئی جبکہ دیگر دکانداروں پر 7500-7500 روپے جرمانہ عائد کئے گئے RDD Start Anti Polythene Campaign In Pulwama
اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اویس مشتاق کی سربراہی میں محکمہ دیہی ترقی کی خصوصی ٹیم نے کاکا پورہ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران بیشتر دکانوں کی جانچ کی گئی ۔ممنوعہ پولی تھین بھی ضبط کی گئی۔ بازاروں میں پولی تھین مخالف مہم کے دوران ممنوعہ پولی تھین استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ۔ان دکانداروں پر 7500-7500 جرمانہ عائد کئے گئے ۔اس دوران دو کانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔