راشن کی تقسیم کاری کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے صوفی یوسف نے اکڑ پارک کے اندر تقریباً سو ضرورت مند و محتاج افراد میں اشیائے خوردنی سے بھرے تھیلے تقسیم کئے جس دوران سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔ راشن کے کٹز حاصل کرنے والے افراد نے صوفی یوسف کا شکریہ ادا کیا۔
مستحق افراد میں راشن کٹز تقسیم
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور سابق ایم ایل سی صوفی محمد یوسف نے ضلع اننت ناگ کے اکڑ پارک و دیگر کئی علاقہ سے وابستہ مستحق افراد میں راشن کے کٹز تقسیم کیے۔
مستحق افراد میں راشن کے کیٹس تقسیم
صوفی نے کہا کہ بی جے پی کا منشور ہے کہ لاک ڈاون کے دوران کوئی غریب بھوکا نہ رہے اسی مقصد سے یہ پہل شروع کی گئی ہے جو آگے بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے ہر غریب و ضرورت مند افراد تک راشن پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔