سری نگر:آر ایس ایس کے پرچارک اندریش کمار نے کہا کہ کیلاش مانسروور ہندوستان کا ہے ۔ہندوستان کا ہونا چاہئے۔ یہ ہندوستان میں بنیادی تاثر ہے۔ چین نے کووڈ نامی وائرس بنایا اور 8,00,000 لاکھ لوگوں کی جان لے لی جس کے ساتھ ہی بھارت محافظ بن کر سامنے آیا۔ دنیا بھر کے لوگوں کو راحت دی ۔ Rashtriya Swayamsevak Sangh (RSS)’s National Executive Member And Rashtriya Muslim Manch Chief Indresh Kumar Addressed Press Conference In Jammu
آر ایس ایس کے پرچارک نے چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی نشانہ بنایا۔ اندریش کمار نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں پاکستان میں ایک ہفتہ بھی ایسا نہیں گزرا جو پرامن گزرا ہو۔ اندریش کمار نے عوام سے بھی اس دوران پی او کے اور کیلاش مانسرور کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔ میں عام لوگوں سے روزانہ دعا کرنے کی اپیل کرتا ہوں کہ PoK اور کیلاش مانسروور ہندوستان کے ستاھ ملیں۔
اندریش کمار نے پریس کانفرنس میں کشمیری پنڈتوں کا مسئلہ بھی اٹھایا۔وادی کے لیڈروں پر کئی سوال اٹھائے۔ اکشمیری رہنما وادی میں کشمیری پنڈتوں کی بحالی پر کوئی بیان نہیں دیتے۔ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے یہ لوگ کوئی بیان نہیں دیتے۔