اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس پی جموں کو نوٹس

جموں سٹی جج نے بدھ کے روز ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ کو نوٹس

By

Published : Nov 20, 2019, 5:22 PM IST

دراصل یہ نوٹس رسانا معاملے میں ایس آئی ٹی کی ٹیم پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے 23 نومبر تک ایس ایس پی جموں کو عدالت میں اعتراضات داخل کرنے کی ہدایت دی ہے، کس وجہ سے عدالت کے حکم کی نافرمانی کی ہے۔

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو جموں شہر کے جج نے پولیس کو رسانا معاملے میں رہا ہوئے وشال جنگوترا کو ملوث کرنے کے الزام میں سابق ​​کرائم برانچ کے ایس ایس پی رمیش جالا اور اس کے ساتھ باقی ممبروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

لیکن پولیس نے ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details