جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل سے باہر ہو گئی ہے۔ جموں کے گاندھی میموریل سائنس کالج میں جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم اور کرناٹک کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے گئے رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچ میں کرناٹک کی ٹیم نے جموں و کشمیر کی ٹیم کو پہلی اننگ میں حاصل کی گئی برتری سے ہرا کر مقابلے سے باہر کردیا۔
کرناٹک کی ٹیم نے پہلی باری میں 206 رن بنائے۔ کے وی سدھارتھ نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہیں جموں کشمیر ٹیم کے کپتان پرویز رسول نے آوٹ کیا۔