اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: سب ڈویژن رامسو میں بجلی کا نظام متاثر - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو  میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری بارش اور برفباری کے سبب بجلی کا ترسیلی  نظام متاثر ہوا ہے اور علاقے میں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔

رامبن: سب ڈویژن رامسو میں بجلی کا نظام متاثر
رامبن: سب ڈویژن رامسو میں بجلی کا نظام متاثر

By

Published : Dec 18, 2019, 10:58 PM IST

انتظامیہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ رامسو بھی بجلی سے محروم بتایا جاتا ہے۔ دور دراز کے علاقوں جن میں پوگل پرستان، نیل کھڑی، مہونگت اور دیگر علاقے ہیں، وہاں اندھیرا کا راج ہے۔

رامبن: سب ڈویژن رامسو میں بجلی کا نظام متاثر

لوگوں کا ماننا ہے کہ 'محکمہ بجلی کھمبے، سب ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے سے قاصر نظر آتا ہے۔ محکمہ کے انجینیئر و عملہ ہمیشہ کی طرح افرادی قوت کی کمی اور مرمت کے لیے فنڈز میسر نہ ہونے کی بات کہہ کر اپنا پلہ جھاڑ لیتے ہیں۔'

لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بجلی نظام کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details