اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: دو دہائی سے سڑک کی مرمت نہیں - Ramban: people face problems due to bad condition of roads

ریاست جموں و کشمیر میں ضلع رام بن کے بیرون قصبہ ( نئی بستی) میں سڑک انتہائی خستہ حال ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگ خاص کر بزرگ اور سکول جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Ramban

By

Published : Mar 14, 2019, 9:26 PM IST


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ راستہ 25 سال قبل تعمیر ہوا تھا اور آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث عوام کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے'۔


انہوں نے کہا کہ 'معمولی بارش ہوتی ہے تو راستے پر چلنا محال ہوجاتا ہے'۔

Ramban

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے راستے کی مرمت اور از سرنو تعمیر کرکے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی کے بی ڈی ای او نے بتایا کہ 'ان کے پاس اضافی چارج رامبن کا ہے'، تاہم انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details