اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: اہم رابطہ سڑک تکمیل کی منتظر

اس حوالے سے سنگلدان کے لوگوں نے انتظامیہ اور حکمرانوں سے کئی مرتبہ التجا کی لیکن نااُمیدی ہی ہاتھ لگی۔ مقامی لوگوں نے انتطامیہ کی بے حسی سے تنگ آکر خود ہی سڑک کی مرمت شروع کر کے آمدورفت کے قابل بنایا۔

By

Published : Feb 23, 2020, 4:50 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:33 AM IST

ramban: important road awaits completion
رامبن: اہم رابطہ سڑک تکمیل کی منتظر

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں اس وقت درجنوں سڑکیں پائے تکمیل کے لئے ترس رہی ہیں جن میں سرفہرست سنگلدان سے ٹھٹھارکہ رابط سڑک بھی ہے۔

رامبن: اہم رابطہ سڑک تکمیل کی منتظر

عرصہ دراز سے اس رابطہ سڑک کو پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے لیکن کئی مقامات پر سڑک کا کام ادھورا چھوڑا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت مشکل ہورہی ہے۔

رابط سڑک کی لمبائی 7 کلومیٹر ہے جو گزشتہ ایک دھائی سے تعمیر کی جارہی ہے تاہم ابھی تک سڑک کی تکمیل پوری نہیں ہوئی ہے۔

سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل گاؤں والے کندھوں پر بوجھ اُٹھاکر پیدل سفر کرنے پرمجبور ہیں۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور حکمرانوں سے کئی مرتبہ التجا کی لیکن نااُمیدی ہی ہاتھ لگی۔ مقامی لوگوں نے انتطامیہ کی بے حسی سے تنگ آکر خود ہی سڑک کی مرمت شروع کر کے آمدورفت کے قابل بنایا۔

واضح رہے مرکزی حکومت ہر گاوں جو دو سو نفوس پر مشتمل ہو گا کو پی۔ایم جی ایس وائی کے تحت جوڑنے کاوعدہ کرتی ہے لیکن یہاں ہزاروں لوگ آج بھی پیدل سفرکرنے پرمجبور ہیں۔

مقامی لوگوں نے انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی آبادی کی مشکلات کو مدنظر رکھے اور سڑک کی تعمیر میں تیزی لائے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details