اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن:میں 'پولیس، پبلک' دربار کا انعقاد - Jammu and Kashmir news

رامبن میں پولیس اور عوام کے درمیان 'پولیس، پبلک' دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے ضلع کے تمام مسائل سے انتظامیہ کو روبرو کرایا۔

رامبن:میں 'پولیس، پبلک' دربار کا انعقاد
رامبن:میں 'پولیس، پبلک' دربار کا انعقاد

By

Published : Mar 29, 2021, 5:06 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایس ایس پی پی ڈی نیتیا کی صدارت میں آج پولیس، پبلک دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں رامبن کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بڑے تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس دوران اجلاس میں پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کی کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں کی عوام کسی بھی غیر قانونی واقعات میں مکمل طور پر پولیس کی حمایت کرے گی۔

ویڈیو

وہیں متعدد لوگوں نے انتظامیہ کو منشیات کی روک تھام، چوری کی وارداتوں میں اضافہ اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد پولیس سربراہ نے عوامی مسائل پر غور کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی رامبن ڈی پی نیتیا نے حال ہی میں ضلع رامبن میں اپنا عہدہ سمبھالا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details