مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران جموں ہوائی اڈے کے نزدیک قریب 61 املاک کو منہدم کیا گیا جس پر کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مقامی لوگوں نے جوں ہی اپنے مکانات کو گِرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے املاک کو بِلاوجہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔
لوگوں کو بے گھر کرنا غیر انسانی عمل: رمن بھلا انتظامیہ کی طرف سے پولیس اور پیرا ملیٹری کو موقع پر بھیجا گیا تاکہ علاقہ میں امن و قانون برقرار رکھا جاسکیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر و پارٹی کے نائب صدر رمن بھلا نے ستواری علاقے کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا سردیوں میں لوگوں کو بے گھر کرنا غیر انسانی عمل ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے یہ املاک ایک دہائی قبل غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے اور انتطامیہ نے لوگوں کو اس سلسلہ میں پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا لیکن لوگوں نے کوئی دھیان نہیں دیا۔
ادھر سابق وزیر اور جاٹ سبھا کے صدر منجیت سنگھ نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ زبردستی کر کے لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال رہی ہے جو سراسر غلط ہے۔