اردو

urdu

کوورناوائرس سے رمضان کی رونقیں ماند

قصبہ شوپیاں میں ماہ رمضان کا استقبال کرنے کے لئے مساجد کے ساتھ جہاں بازار شعبان کے مہینہ سے سج کر تیار ہو جاتے تھے۔ وہیں ان بازاروں میں کورونا کے قہر اور لاک ڈاؤن کے سبب اب ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

By

Published : Apr 30, 2020, 6:18 PM IST

Published : Apr 30, 2020, 6:18 PM IST

Updated : May 1, 2020, 11:11 AM IST

ETV Bharat / state

کوورناوائرس سے رمضان کی رونقیں ماند

deserted look of shopian market during this ramadan
کوورناوائرس: امسال رمضان کی رونیقیں ماند

لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اس بار ماہ رمضان کی آمد یکسر طور پر مختلف نظر آئی۔ کوروناوائرس کے قہر اور لاک ڈاؤن کے درمیان رمضان کے با برکت مہینے کا استقبال کیا گیا ۔

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کی تاریخی جامع مسجد کا شمار ملک میں بنی تمام تاریخی جامع مساجد میں کیا جاتا ہے۔ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں یہ جامع مسجد نمازیوں کی کثرت سے اپنی تنگ دامنی کی شکایت کرنے لگتی تھی وہیں اس مرتبہ لاک ڈاؤن کے سبب یہ مرکزی جامع مسجد بھی خالی خالی نظر آرہی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر اور لاک ڈاؤن کے سبب پہلے ہی گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ امسال فرزندان توحید بھی علمائے دین کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں خنداں پیشانی کے ساتھ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی عبادت میں مشغول ہیں۔

کوورناوائرس: امسال رمضان کی رونیقیں ماند

کورونا کے قہر کی وجہ سے بازاروں کی رونقیں بھی معدوم ہو گئی ہیں۔ قصبہ شوپیاں میں ماہ رمضان کا استقبال کرنے کے لئے مساجد کے ساتھ جہاں بازار شعبان کے مہینہ سے سج کر تیار ہو جاتے تھے۔ وہیں ان بازاروں میں کورونا کے قہر اور لاک ڈاؤن کے سبب اب ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ بازاروں میں کوئی بھی روایتی گہما گہمی نہیں ہے، کہیں کجھوروں کی خریداری نہ میوہ کی ٖفروختگی ہورہی ہے۔کہیں پر بھی لوگ نظر نہیں آرہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرف سناٹا ہے۔

ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی قصبہ شوپیاں کی دکانیں افطاری کے سامان،مختلف اقسام کے کھجوروں،خشک میوہ جات، مشروبات اور دیگر چیزوں سے کچھا کھچ بھری پڑی رہتی تھیں تاہم امسال روایت کے برعکس دیکھنے کو ملا۔لوگوں کو مقامی طور پر افطاری کیلئے جو بھی سامان دستیاب ہوا، انہوں نے اس کی خریداری کی۔ صرف شام کے وقت کچھ دکانیں کھلتی ہیں اور لوگ اپنی ضرورت کے مطابق سحری اور افطار کے لیے اشیائے ضروریہ کی خریداری کر رہے ہیں۔

Last Updated : May 1, 2020, 11:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details