ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ: بی جے پی نمائندوں سے رام مادھوکی ملاقات - jammu kashmir news ]

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیشنل جنرل سیکریٹری رام مادھو نے لیہ میں پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کر کے خطے میں پارٹی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

رام مادھو نے لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی
رام مادھو نے لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 10:18 PM IST

رام مادھو نے ہل کونسل لیہ کے ممبران، بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے نمائندگان، بی جے پی منڈل کے صدر اور ایگزیکٹو ممبرز کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔
in article image
رام مادھو نے لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی

لداخ میں ہل کونسل کو بااختیار بنانے، لداخ کو یو ٹی بنانے کے بعد لداخ میں جاری ترقیاتی سرگرمیاں، پارٹی سرگرمیاں، اور یو ٹی انتظامیہ اور ہل کونسل کے ہم آہنگی کا جائزہ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
in article image
رام مادھو نے لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی


اجلاس میں لیہ ہل کونسل کے ممبران نے ہل کونسل کو بااختیار بنانے اور مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا۔
رام مادھو نے لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی


ذرائع کے مطابق مئی میں اپنے سیاسی عہدے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے پارٹی میں سابق صدر بی جے پی لداخ چھیرنگ دورجے لکروک کو قائل کرنے کے لئے بھی بحث ہوئی۔

رام مادھو نے لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی


چھیرنگ دورجے نے اپنے استعفی پارٹی کے قومی صدر کے نام خط میں لداخ یو ٹی انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لیہ اور کرگل دونوں کی خود مختار ہل کونسل کو غیر موثر قرار دے رہی ہے۔


نیز یہ الزام یو ٹی انتظامیہ کی بے حسی اور مجرمانہ رویہ پر عائد کیا گیا تھا کہ مختلف ریاستوں میں کووڈ 19 علمی وبا سے پھنسےلداخی مسافروں، زائرین اور لداخ کے طلبا کو وہاں سے نکالنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔


لداخ کو مرکز کے زیرانتظام بنانے کے بعد ہل کونسل اور یو ٹی انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو لے کر خدشات کے باعث ہل کونسل لیہ نے 4 مئی کو راج نیواس لیہ کے سامنے لداخ سے باہر پھنسے ہوئے لوگوں کے انخلاء اور ہوائی جہاز کے ذریعے مریض اور بوڑھے لوگوں کے انخلاء کے لئے یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے جامع روڈ میپ نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔

اس سے قبل ہل کونسل کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر کی سربراہی میں یو ٹی انتظامیہ پر الزام لگانے والے بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کا ایک آڈیو کلپ بھی وائرل ہوگیاتھا۔


قابل ذکر ہے کہ رام مادھو نے آج بی جے پی کے دفتر میں بودھ مذئب کے پیشوا دلائی لامہ اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی سالگرہ کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details