بڈگام:جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں یوم القدس کے موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے بعد نماز جمعہ ایک ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل حکومت کے خلاف جم کر نعرے لگائے گئے اور فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق عالمی یوم القدس کی شروعات ایران کے مرحوم امام خمینی نے کی تھی. انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آخری جمعہ کو اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں انقلاب برپا کرنے کا اعلان کیا تھا جو سلسلہ آج تک جاری ہے، اس حوالے سے علماء کا کہنا ہے کہ امام خمنئی کا مقصد فلسطینیوں کے حمایت میں عالم اسلام کو یکجا کرنا تھا۔
علما کا کہنا ہے کہ یوم القدس ایک بہتر دن ہے جب تمام مسلمان اپنی اجتماعی طاقت کا استعمال کرکے فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کریں۔