منڈی: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع سمیت تمام اضلاع میں رکھشا بندھن کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات پر مسلم خواتین نے فوجی جوانوں کی کلائیوں پر راکھی باندھی اور بھائی چارہ کا پیغام دیا۔ اس حوالے سے شری مہا منڈلیشور سوامی وشوا اتمانند سرسوتی مہاراج نے کہا کہ رکشہ بندھن کا تہوار ملک بھر میں ہر برس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور رکشہ بندھن کا تہوار کسی ایک مذہب کا تہوار نہیں ہے بلکہ اس تہوار کو تمام مذاہب کے لوگ مل کر دھوم دھام کے ساتھ مناتے ہیں۔
اس دوران مسلم سماج کی بچیوں کی جانب سے فوج کی 39 راشٹریہ رائفل ہاڑی بڈھا کے جوانوں کی کلاہیوں پر بھی راکھی باندھ کر مٹھائیاں پیش کی اور انہیں اپنے گھر سے دور نہ ہونے کا احساس دلاتے ہوئے بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔