اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sonawari Residents Facing Problem راکھی عشم کے باشندوں کو ڈی او بی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا

وادی سوناواری کے رکھ عشیم پنچایت حلقہ کے بانشندوں نے ڈی او بی سرٹیفکیٹ آن لائن نہیں ملنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سرٹیفکیٹ کے لئے انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Rakhi Asham Sonawari Residents Facing Inconvenience

By

Published : Feb 7, 2023, 11:29 AM IST

رکھ عشیم کے بانشندوں نےڈی او بی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا
رکھ عشیم کے بانشندوں نےڈی او بی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا

رکھ عشیم کے بانشندوں نےڈی او بی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا

سوناواری: وادیٔ کشمیر کے سوناواری کے رَکِھ عشم پنچایت حلقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ڈی او بی سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ علاقہ سرکار کے "ڈی او بی" پورٹل پر ابھی رجسٹر نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل پر رجسٹر نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں یہ دستاویزات آن لائن کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محنت مشقت کے باوجود کوئی کام نہیں ہوتا۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کو فوراً اس پورٹل پر رجسٹر کیا جائے تاکہ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

رکھ عشم علاقے کے سرپنچ شبیر حیدر نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ گزشتہ بیس برسوں سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے کیونکہ پہلے تو یہاں کے لوگوں کے نام پنچایت حلقہ میں درج نہیں تھے۔ تاہم بیس سال بعد اس علاقے کو پنچایت حلقے کا درجہ دیا گیا۔ لیکن آج جب کہ سرکاری کی تمام تر سہولیات آن لائن مہیا ہیں تو یہاں کے لوگوں کو ڈی او بی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہیں کیونکہ یہ علاقہ حکومت کے آن لائن ڈی او بی پورٹل پر ابھی رجسٹر ہی نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against PDD in Banihal: بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

انہوں نے ضلع انتظامیہ بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے کو سرکار کے ڈی او بی پورٹل پر آن لائن کیا جائے تاکہ مقامی باشندوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details