جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی میں آج بے روزگار انجینیئرز نے حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق گزستہ روز گورنر جموں وکشمیر کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ انجینیئرز کی کمی کو دور کرنے کے لیے سبکدوش انجینیئرز کو دوبارہ سے بحال کیا جائے، اس آڈر کے جاری ہوتے ہی مختلف علاقوں میں موجود بے روزگار انجینئرز کا غصہ پھوٹ پڑا اور سبھی نے اکھٹا ہوکر گورنر اتنظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجینیئر ارشاد اعجاز خان و انجنیر عرفان انجم نے کہاکہ سرکار ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کررہی ہے، آخر ہم نے بھی اتنے سال لگاکر ڈگریاں حاصل کی ہے اور بے روزگار بیٹھے ہیں آخر ہمارا قصور کیا ہے۔