اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گندگی سے عوام کو مشکلات کا سامنا' - etv kashmir

راجوری توی کے پاس قصبے کی گندگی کو جمع کیا جاتا ہے جس سے مقامی تاجروں کےساتھ گرد و نواح کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سوچھتا ہی سیوا مہم محض سرخیوں تک ہی محدود

By

Published : Nov 16, 2019, 8:05 PM IST

اگرچہ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ برس قبل سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ملک کو گندگی سے پاک کیا جاسکے تاہم زمینی حقیقت بالکل برعکس ہے۔

سوچھتا ہی سیوا مہم محض سرخیوں تک ہی محدود

اکثر سیاسی لیڈران کےساتھ اعلی افسران ہاتھوں میں جھاڑو لیکر اخبارات کی سرخیوں میں نظر آتے ہیں تاہم اس کے بعد زمینی سطح کے حالات جوں کے توں نظر آتے ہیں۔

اس کی مثال سرحدی ضلع راجوری میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں مقامی میونسپلٹی قصبہ سے گندگی کے ڈھیر نِیو سب اڈا کے ساتھ راجوری توی پر جمع کرتی ہے جس سے مقامی تاجروں اور گِرد و نواح کی عوام کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہیں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد نے محکمہ میونسپلٹی پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوا کہا کہ محکمہ کی بے حسی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گندگی سے لوگوں میں کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑھنے کا خدشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details