جموں و کشمیر کے دیگر میدانی و بالائی علاقوں میں چوتھے روز بھی مسلسل بارش و بالائی دیہاتوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
وادی میں بارش کا سلسلہ جاری، سڑکیں زیر آب بارشوں کے نتیجے میں درجنوں دیہات میں پانی و بجلی کی سپلائی متاثر رہی جبکہ ندی و نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کھٹرمرگ نارہ پورہ علاقے میں دو برس قبل بنایا گیا عارضی پُل لوگوں کے جان و مال کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے یہ عارضی پل کافی زیادہ خستہ ہوگیا ہے اور کبھی بھی بہہ سکتا ہے۔
سڑکیں زیر آب ہوگئی ہیں اور عارضی پُل بہہ گئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ پل کھٹرمرگ علاقے کو جانے والا ایک واحد راستہ ہے اور اس راستہ پر ندی میں جو عارضی پل بنایا گیا ہے وہ کھبی بھی بہہ سکتا ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اس پل کے دوسرے طرف سرکاری سکول قائم ہیں اور کھبی بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔
لوگوں نے بتایا انہوں نے ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں کئی بار اپنے علاقے کی مسائل لائے تاہم ان کے مسائلوں ازالہ ابھی تک نہیں ہوا۔