سرینگر میں مسلسل بارش - تیز ترین بارشیں
وادی کشمیر میں شدت کی گرمی کا تسلسل آخر ٹوٹ گیا جس کے بعد یہاں لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
صبح سے مسلسل تیز ترین بارش
شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے کئ علاقوں میں آج درمیانی درجے کی بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔
وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے آئے روز لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے۔ شدت کی گرمی نے گزشتہ ماہ چالیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اگرچہ شہری علاقوں میں رک رک کر بارش ہو رہی تھی تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح سے لگاتار تیز ترین بارشیں ہو رہی تھی جبکہ محکمہ نے پہلے ہی بارش کی پیشنگوئی کی تھی ۔