اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں موسم سہانہ - وادی کے بالائی علاقوں

وادی کشمیر میں طویل خشک موسم کے بعد بارش کے سبب موسم میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی۔

کشمیر میں بارش کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی

By

Published : Oct 4, 2019, 9:28 PM IST


گرچہ منگل سے ہی وادی کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تاہم میدانی علاقوں میں بہت کم بارش ہوئی، تاہم جمعرات شام سے ہی میدانی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میں بارش کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی

رحمت باراں سے گرم موسم میں خاصی تبدیلی اور اچانک ٹھنڈ کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات پہننے شروع کر دئے۔
دریں اثناء بارش کی وجہ سے میوہ صنعت خصوصاً سیب سے جڑے کاشتکاروں نے مسرت کا اظہار کیا۔

اس موسم میں بارش کا ہونا سیب اور دھان کے لیے کافی فائدے مند ہوتا ہے۔
عوام الناس بھی موسمی تبدیلی کی وجہ سے خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details