اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش جاری - jammu update

مرکز کے زیرِ انتظام جموں خطے میں آج چوتھے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے چند رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جموں میں مسلسل چھوتے روز بھی بارس جاری
جموں میں مسلسل چھوتے روز بھی بارس جاری

By

Published : Aug 28, 2020, 2:54 PM IST

وہیں جموں ضلع کے لورڈواڈہ، نانک نگر، بیلی چرانہ علاقوں میں مناسب ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پانی سیدھے گھروں میں گھس آیا ہے جس سے مکینوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

جموں میں مسلسل چھوتے روز بھی بارش جاری

جموں سرینگر قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لیے چوتھے روز بھی بند ہیں، متعدد مقامات پر چٹان کھسکنے کی وجہ سے سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

ناشری اور رامبن دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں اور مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے دریائے اوجھ کی دو ندیوں کے درمیان پھنس جانے کے 34 گھنٹے بعد 7 افراد کو بچایا۔

وہیں نوشہرہ میں بھی کل بھارتی فضائیہ نے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک شخص کی جان بچائی۔

انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات تیز کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details