پانی کی نِکاسی نہ ہونے کے سبب بارش کاپانی سڑکوں پر جمع ہورہا ہے سب ڈویژن کی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں نے ندیوں کی شکل اختیار کی ہے۔
سڑک کے کنارے نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے پانی زمینداروں کی زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کے اندر گھس کر شدیدنقصان پہنچ رہا ہے وہیں دوسری جانب راہگیروں کوبھی شدید مشکلات کا سامناہے۔