محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل تک میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو طوفان اور آسمانی بجلی سے چوکنا رہنے اور احتیاط برتنے کی بھی تاکید کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے برفانی تودے، فلیش فلڈ (سیلاب) اور مٹی کے تودے گرنے کے بارے میں انتباہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 'جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر درمیانہ درجے کی بارش / برف باری 24 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔'
اس سے قبل محکمہ نے ہفتہ کے روز سرینگر، جموں اور لداخ کے ڈویژنل کمشنرز کو بھی ایک کمونیکیشن (مواصلات) بھیجا ہے جس میں انہیں موسم کی خرابی سے ممکنہ پیدا شدہ صورتحال سے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔
اس میں لکھا گیا ہے کہ بڑی سڑکوں خصوصاً جموں سے سرینگر اور سری نگر سے لیہہ جانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اور شاہراہ کے کئی مقامات پر تودے گرنے کا خدشہ ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ زرعی و باغبانی کا کاموں کو خراب موسم کے باعث مؤخر کیا جائے۔