اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہفتے کو موسم کروٹ بدلے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں جمعہ کو موسم بہتر رہنے کی اُمید ہے تاہم ہفتے سے بیشتر بالائی و میدانی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔

ہفتے کو موسم کروٹ بدلے گا
ہفتے کو موسم کروٹ بدلے گا

By

Published : Mar 5, 2021, 6:45 AM IST

مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی وجہ سے کشمیر وادی میں 6 اور 7 مارچ کو بارش اور برفباری ہونے کے امکان ہیں۔


محکمے موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر وادی کے میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ میدانی علاقوں میں برفباری کے امکانات ہیں۔ وہیں 7 مارچ کو خراب موسمی حالات کے نتیجے میں جموں سرینگر قومی شہراہ پر مٹی کے تودے گر سکتے ہیں جس سے ٹریفک کی نقل وحمل میں خلل پڑسکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے ناظم سونم لوٹس نے کہا کہ مارچ کا مہینہ مجموعی طور وادی کشمیر میں بارشوں کا ہوتا ہے جس سے لوگوں کو گھرانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ باغبانی شعبہ سے منسلک افراد کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔


واضح رہے گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں شدید بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی تھی اور وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details