اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ریل خدمات کل سے شروع

جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کے خاتمے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد وادی میں ریل خدمات کل سے دوبارہ شروع ہوگی۔

By

Published : Nov 11, 2019, 1:15 PM IST

Updated : Nov 11, 2019, 1:47 PM IST

کشمیر: ریل خدمات کل سے شروع


جموں و کشمیر ریلوے انتظامیہ نے ریل سروس بحال کرنے سے قبل ریلوے کی پٹریوں کا معائنہ کیا اور سرینگر سے بارہمولہ تک ٹرائل ٹرین چلائی۔

کشمیر: ریل خدمات کل سے شروع

وادی کشمیر کی موجودہ صورتِحال اور عوامی ہڑتال کی وجہ سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ریلوے محکمے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانیہال تک جانے والی ٹرین سروس کو 5 اگست کو 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد سے معطل کر دیا گیا تھا۔

کشمیر: ریل خدمات کل سے شروع

تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن خدمات معطل کر دیا گیا۔

کشمیر: ریل خدمات کل سے شروع

قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی اس ٹرین میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کو گذشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا۔

Last Updated : Nov 11, 2019, 1:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details