اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر کشمیری مزدور اپنی ساری کمائی چھوڑ کر گھر جانے پر مجبور - خبر

مرکزی حکومت کے ذریعہ کشمیر کو خصوصی حیثیت عطا کرنے والی دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد یہاں کے حالات کشیدہ ہیں۔

ساری کمائی چھوڑ کر گھر جانے پر مجبور

By

Published : Aug 7, 2019, 7:15 PM IST

کشیدہ حالات کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ریلوے انتطامیہ نے غیر کشمیری لوگوں کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا نظم کیا ہے۔

ریلوے انتطامیہ نے جموں و کشمیر میں دیگر ریاستوں سے مزدوروں و عام لوگوں کے لیے اودھم پور سے ایک خصوصی ٹرین کا نظم کیا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعہ وادی کے مختلف علاقوں میں متعدد شعبوں سے منسلک بڑی تعداد میں غیر کشمیری افراد اودھم پور پہنچے۔

ساری کمائی چھوڑ کر گھر جانے پر مجبور

اس موقع پر کشمیر میں کام کررہے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ' ابھی کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنی کمائی کا پیسہ بھی کشمیر میں چھوڑ کر اپنے گھر واپس جارہے ہیں، کیونکہ کشمیر میں نہ تو بینک کھلے ہیں اور نہ ہی اے ٹی ایم جس کی وجہ سے انہیں مزدوری نہیں مل سکی۔

ان لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ' اگر کشمیر کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے تو وہ یہاں دوبارہ کام کے لیے آئیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details