سرینگر:کانگرس کے قومی ترجمان میم افضل نے سرینگر میں آج پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس میں اس یاترا کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا یہ بھارت جوڑو یاترا کا حصہ دوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھارت جوڑو یاترا کا مقصد تھا کہ ملک میں حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے نفرت پھیلانے کے خلاف تھا جس کا پیغام تھا کہ لوگ آپس میں محبت کے ساتھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو شروع ہونے والی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا پیغام ناانصافی کے خلاف انصاف کی جنگ ہے۔ بی جے پی کی اقتدار والی حکومت ملک میں لوگوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے اور راہل گاندھی اس ناانصافی کے خلاف انصاف کی جنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے گزشتہ برس 7 ستمبر کو کنیاکماری سے کشمیر تک 4080 کلومیٹر پیدل سفر کرکے بھارت جوڑو یاترا کی تھی۔ راہل گاندھی کے مطابق اس یاترا کا مقصد ملک میں نفرت کے خلاف محبت کا ماحول بنانا تھا۔