سال 2014 کے تباہ کُن سیلاب کے سبب پورے وادی کشمیر میں زبردست نقصان پہنچاتھا۔پوری وادی میں عوام کو مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ وہی تباہ کُن سیلاب کے سبب وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی تباہی کا خوفناک منظر دیکھنے کوملا تھا۔ سیلاب کی وجہ سے ضلع پلوامہ میں کئی اہم پل پوری طرح سے تباہ ہو ہوگئے تھے۔ انتظامیہ نے ان پلوں کو تعمیر کرنے کے لئے جنگی سطح پرکام کیا۔Rahmoo bridge yet to complete as work on this bridge going from last 9 years
ضلع پلوامہ کے رومشی نالہ پر بنے پل (Rahmoo bridge) کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ سیلاب نے اس پل کو اپنے ساتھ بہا کرلے گیا۔ پھر سال 2014 میں ہی پی ڈی پی کی دورے حکومت میں وزیراعلی محبوبہ مفتی نے اس پل کی سنگ بنیاد رکھی ۔اس پل کو تعمیر کرنے کا کام jkpcc کو سونپا گیا لیکن 9 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکا ۔
Rahmoo Bridge نوبرس بعد رہمو پل کی تعمیر نامکمل - ضلع پلوامہ میں بھی تباہی
پلوامہ ضلع کے رومشی نالہ پرزیرتعمیرپل کا کام مکمل نہیں ہونے کے سبب عام لوگوں کوبڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن اب تک اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوسکاRahmoo bridge yet to complete
Rahmoo bridge yet to complete as the work
یہ بھی پڑھیں:Dar Behkan Without Road ڈاربہکن کے باشندے رابطہ سڑک سے محروم
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پل پر ایک دن کام چلتا ہے پھر مہینے تک کام بندکردیاجاتا ہے۔یہ سلسلہ پچھلے 9 سالوں سے جاری ہے۔یہ ایک اہم پل ہے جو جنوبی کشمیر کو واسطی کشمیر کو ملاتا ہے۔یہ وادی کی اہم ترین زیارتوں کے لئے ایک آسان راستہ ہیں۔
Last Updated : Aug 29, 2022, 8:54 PM IST