بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دور افتادہ علاقہ شال کوٹ رفیع آباد میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے اس علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اب اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ اگر معامولی سی بارش ہوتی ہے تو سڑک پر چلنا فرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک کافی اہم ہے کیونکہ یہ دو گاؤں کو آپس میں جوڈتی ہے۔موجودہ وقت کی بات کرے تو ہم کو کافی پیدل چلانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ سڑک کافی حستہ حال ہے۔اس پر کوئی بھی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ جو ہمارے بچے ہے وہ بھی اسکول نہیں جاسکتے ہے کیونکہ یہ سڑک جنگلات کے بیچ سے گزرتی ہے اور اکثر جنگلی جانوروں کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔