اردو

urdu

ETV Bharat / state

امرناتھ یاتریوں کے لیے ایف ایم ریڈیو کا آغاز - دوردرشن

آل انڈیا ریڈیو کا پروگرام امرناتھ یاترا سروس سے یاتریوں کو موسم کے بارے میں اوردیگرجانکاریاں فراہم کی جائیں گی

Pilgrim,s

By

Published : Jul 6, 2019, 11:30 AM IST

ثقافتی وزارت کی اپیل کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے امرناتھ یاتریوں کے لیے ایف ایم ریڈیو کی شروعات کی ہے۔ یہ ایف ایم ریڈیو بالٹل سے 103.7 میگا ہرٹز پر نشر کیا جائے گا۔

بالٹل بیس کیمپ میں ایک اسٹوڈیو کا قیام عمل میں آئے گا، جہاں سے پروگرم 'امرناتھ یاترا' نشر کیا جائے گا۔یاتری اس پروگرام کو 'امرناتھ روٗٹ' دوران سفر سن پائیں گے۔

آل انڈیا ریڈیو کی طرف سے کراوڈ مینیجمینٹ پر لگاتار سروسز بھیجی جائینگی، اور ثقافتی وزارت کی طرف سے یاتریوں کو موسم، صحت ، اور دوسری جانکاریاں دی جائینگی۔

ثقافتی وزارت نے پروگرام امرناتھ یاتریوں کے لیے منتر، اشلوک، بھجن و دیگر مواد اکھٹا کیا ہے، جس کو سن کر یاتری آنند لے سکیں گے۔

پروگرام امرناتھ یاترا اے آئی آر دہلی سروس پر بھی نشر کیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ پروگرام ڈی ٹی ایچ سروس پر بھی چلایا جائے گا، تاکہ لوگ اسے دوردرشن چینل پر دیکھ سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details