اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریڈیو کشمیر کا بھی نام تبدیل - آل انڈیا ریڈیو سرینگر

جموں و کشمر کا ریاست کا درجہ ختم اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد اب ریڈیو کشمیر کا نام بدل کر آل انڈیا ریڈیو، سرینگر کر دیا گیا ہے۔

ریڈیو کشمیر کا نام تبدیل

By

Published : Oct 31, 2019, 3:32 PM IST

سرینگر، جموں اور لیہہ میں ریڈیو اسٹیشنز کا نام بدل کر اب آل انڈیا ریڈیو جموں، آل انڈیا ریڈیو سرینگر اور بالترتیب آل انڈیا ریڈیو لیہہ رکھا گیا ہے۔ اس کا اطلاق جمعرات کی دیر شب یعنی31 اکتوبر سے نافذ ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ جمعرات کو ختم ہوگیا۔ اب جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقوں- لداخ اور جموں و کشمیر میں منقسم ہوگیا ہے۔

ریڈیو کشمیر کا نام تبدیل

واضح رہے کہ ریڈیو کشمیر کو 1948 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا نشریاتی اسٹیشن سرینگر میں واقع ہے۔ جے این زوتشی ریڈیو کشمیر کے پہلے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد ریاست کو سرکاری طور پر دو مرکزی علاقے 'جموں و کشمیر' اور 'لداخ' میں تقسیم کردیا۔ جموں و کشمیر میں قانون سازی کا تسلسل برقرار ہے جیسے پڈوچیری میں ہے، لیکن لداخ چنڈی گڑھ کی طرح بغیر قانون ساز رکھا گیا ہے۔

ریڈیو کشمیر کا نام تبدیل

سرینگر کے راج بھون میں گریش چندر مُرمو نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

آج صبح ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف دلایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details