اردو

urdu

ETV Bharat / state

Race competition In Anantnag اننت ناگ میں سائیکل ریس مقابلے کا انعقاد

عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پر کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فوج کی 19 آر آر کی جانب سے ریس کا انعقاد کیا گیا۔یہ ریس دیالگام سے سہلی پورہ تک منعقد کی گئی۔

اننت ناگ میں سائیکل ریس مقابلے کا انعقاد
اننت ناگ میں سائیکل ریس مقابلے کا انعقاد

By

Published : Jun 6, 2023, 3:17 PM IST

اننت ناگ میں سائیکل ریس مقابلے کا انعقاد

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج کی 19 آر آر نے دیالگام سے لیکر شہلی پورہ تک مختلف علاقوں کے نوجوانوں اور کئی اسکولی بچوں کے لیے سائیکل ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔یہ ریس دیالگام سے سہلی پورہ تک منعقد کی گئی۔ کھیلوں کی تقریب کا اہتمام فوج کی (19 آر آر) دیالگام اننت ناگ کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔ایونٹ میں ابھرتے ہوئے رنرز کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا .مقابلہ مختلف عمر کے گروپوں میں منعقد کیا گیا. اس تقریب میں مضافاتی علاقوں کے کئ بچوں نے حصہ لیا۔

فوج کی (19 آر آر) کے مطابق بچوں اور نوجوانوں نے لطف اٹھایا اور ٹیم ورک کے احساس اور فٹنس کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔اس ریس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم 19 آر آر کے مشکور ہیں جنہوں نے اس ریس کا انعقاد کیا تھا ، کھیل کود ہماری نشوونما کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔ فوج کی جانب سے ہمیشہ وقتاً فوقتاً مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:DC Doda ڈی سی ڈوڈا نے بھدرواہ میں پی آر آئی کے ساتھ بات چیت کی

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح انکی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے کھیل مقابلوں کو منعقد کیا جانا چاہیے تاکہ آج کل جو ہمارا نوجوان طبقہ نشے کی لت کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ وہ اس نشے کی لت کے بجائے ان کھیل مقابلوں میں حصہ لے اور خود کو محفوظ رکھ سکیں۔تقریب کا اختتام فاتحین اور شرکاء میں اعزازات اور انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details