اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں ابھی تک سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی

سُمبل سوناواری، حاجن، نائد کھائے و دیگر علاقوں میں اندرونی سڑکوں سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کی وجہ سے طلبا، ملازمین اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

r & b department yet to clear snow from the roads at bandipora
بانڈی پورہ میں ابھی تک سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی

By

Published : Jan 15, 2020, 8:09 PM IST

Updated : Jan 15, 2020, 8:34 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ سُمبل سوناواری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تین دنوں کے بعد بھی سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سُمبل سوناواری، حاجن، نائد کھائے و دیگر علاقوں میں اندرونی سڑکوں سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کی وجہ سے طلبا، ملازمین اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بانڈی پورہ میں ابھی تک سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی

مقامی لوگوں کے مطابق متعلقہ محکمہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہوچکا ہیں۔

خیال رہے وادی کشمیر میں سوموار سے برف اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی برہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے محکمہ آر اینڈ بی سمبل کے ایگزیکٹیو انجینئر شیخ ایوب سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'سڑکوں سے برف ہٹانے کے عمل میں چونکہ میکانکل ڈیوژن کا اہم رول ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ان کی جانب سے انہیں کوئی تعاون نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں برف ہٹانے کا کام متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک ضلع کی تمام سڑکوں کو قابل آمد و رفت بنایا جائے گا۔

Last Updated : Jan 15, 2020, 8:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details